لاہور(نامہ نگار) محرم الحرام کی آمد کے حوالے سے لاہور پولیس نے آپریشنل و سٹریٹیجک تیاریوں کا آغاز کردیا ہے ۔ سی سی پی او لاہور بلال صدیق کمیانہ نے کہا ہے کہ پولیس افسران سٹیک ہولڈرز، الائیڈ محکموں سے مل کر سکیورٹی و لاجسٹک انتظامات کو حتمی شکل دیں۔پولیس افسران امن کمیٹیوں، منتظمین عزاداری جلوس و مجالس،کمیونٹی لیڈرز سے باقاعدگی سے میٹنگز کریں۔ محرم الحرام کے دوران تمام مجالس، عزاداری جلوسوں کو بھرپور سیکورٹی فراہم کی جائیگی۔ضلعی انتظامیہ،سکیورٹی ایجنسیز سمیت تمام اداروں کی معاونت سے محرم الحرام پر امن بنائیں گے۔ محرم الحرام سے متعلقہ تمام حل طلب معاملات افہام و تفہیم سے قبل از وقت طے کر لئے جائیں۔پولیس افسران ٹربل و فلیش پوائنٹس پر تنازعات نمٹانے کیلئے سٹیک ہولڈرز کیساتھ مشاورت کریں۔امام بارگاہوں،مزارات،مذہبی مقامات کے اطراف سرچ اینڈ سویپ آپریشنز تیز کر دیں۔جلوسوں کے روٹس پر تجاوزات کا خاتمہ،پیچ ورک،سیف سٹی اٹھارٹی،ضلعی انتظامیہ کے کیمروں کی مانیٹرنگ یقینی بنائیں۔
محر م الحرام کی آمد‘ لاہور پولیس کی آپریشنل و سٹریٹیجک تیاریوں کا آغاز
Jul 24, 2022