خالد سجاد کھوکھر کاقومی ہاکی ٹیم کو بے خوف میدان میں اترنے کا مشورہ

لاہور(سپورٹس رپورٹر)صدرپاکستان ہاکی بریگیڈیئر(ر) خالد سجاد کھوکھر نے قومی ہاکی ٹیم کو کامن ویلتھ گیمز میں بے خوف ہوکر میدان میں اترنے کا مشورہ دے دیا۔فالکن کلب میں قومی ہاکی ٹیم کے اعزاز میں پی ایچ ایف نے عشائیہ دیا ،، عشائیے میں سیکرٹری پی ایچ ایف آصف باجوہ  اولمپیئن منظور جونئیر، خالد حمید ، رانا مجاہد، طاہر زمان،قومی ہاکی ٹیم کے کھلاڑیوں ہیڈ کوچ سیگفرائیڈ ایکمین، کوچ سمیر حسین، پنجاب ہاکی ایسوسی ایشن کے سیکرٹری کرنل (ر) آصف ناز کھوکھر، قاسم خان ، اخلاق عثمانی ،سابق سیکرٹری مسرت اللہ خان، سابق ڈائریکٹر کو آرڈی نیشن پی سی بی بریگیڈیئر(ر) ساجد حمید، خیبرپی کے سے ظاہر شاہ ، ڈائریکٹر ایڈمن میجر(ر) جاوید منج نے شرکت کی، ، عشائیے  سے خطاب کرتے ہوئے صدر پاکستان ہاکی فیڈریشن بریگیڈیئر ریٹائرڈ خالد سجاد کھوکھر نے کھلاڑیوں کو بے خوف ہوکر میدان میں اترنے کی تلقین کی۔ خالد سجاد کھوکھر نے کھلاڑیوں سے کہا کہ آپ نے کسی قسم کا فکر نہیں کرنا آپ کے تمام مسائل حل کئے جائیں گے۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...