لاہور(سپورٹس رپورٹر)پاکستان باکسنگ کی تاریخ میں پہلی بار کامن ویلتھ گیمز میں خاتون باکسر کو ٹیم کا حصہ بنایا گیا ہے۔کامن ویلتھ گیمز میں شرکت کیلئے پاکستانی باکسنگ دستہ کا اعلان کر دیا گیا ہے، باکسر مہرین بلوچ ایونٹ میں حصہ لینے والی واحد خاتون ہیں۔گیمز میں حصہ لینے کیلئے پاکستانی ٹیم کل صبح لاہور سے برمنگھم روانہ ہوگی۔گیمزکیلئے 5 رکنی پاکستان باکسنگ ٹیم کے منیجر اصغر بلوچ اور ارشد حسین ٹیم کے کوچ ہوں گے۔فلائی ویٹ میں زوہیب رشید ، فیدر ویٹ میں محمد الیاس ، والٹر ویٹ میں سلمان بلوچ ، لائٹ ہیوی ویٹ میں نذیر اللہ جبکہ واحد خاتون باکسر فیدر ویٹ میں مہرین بلوچ شامل ہیں۔کامن ویلتھ گیمز 28 جولائی سے 8 اگست تک جاری رہیں گے۔