واربرٹن (نامہ نگار)حقوق العباد کی بنیاد والدین کے حقوق ہیں جبکہ والدین کی نافرمانی کبیرہ گناہ ہے والدین کا پیار سے چہرہ دیکھنا مقبول حج کا ثواب ہے ان خیالات کا اظہار علامہ ڈاکٹر محمد وقاص جعفری فاضل جامعہ ہجویریہ پرنسپل جامعہ شمسیہ نے سیاسی و سماجی رہنماء حاجی محمد اکرم آرائیں کی اہلیہ اور ڈاکٹر علی ثقلین حیدر نیفرالوجسٹ کنسلٹنٹ اتفاق ہسپتال لاہور ،ڈاکٹر علی سبطین حیدر اور حاجی علی حسنین حیدر کی والدہ کی پہلی برسی کے موقع پر نجی شادی ہال میں منعقدہ محفل میلاد سے خطاب کرتے کیا ، محفل میلاد میں مقامی ثناء خوانوں سمیت عالمی شہرت یافتہ نعت خواں و قوال استاد جوجی علی خاں ،مشہور پنجابی شاعر ظہور حسین ظہور کے بیٹے ظہیرالحسن ظہور ایڈووکیٹ،علی رضا،محمد حمزہ و دیگر نے بھی بارگاہ رسالت میں عقیدت کے پھول نچھاور کئے ۔
والدین کی نافرمانی کبیرہ گناہ ہے :علامہ ڈاکٹر وقاص
Jul 24, 2022