سیالکوٹ‘ فیصل آباد، قصور (نمائندہ نوائے وقت+ نامہ نگار+ نمائندہ خصوصی) فیصل آباد، سیالکوٹ اور قصور میں اوباش افراد نے 3 خواتین کو ہوس کا نشانہ بنا دیا۔ تفصیل کے مطابق فیصل آباد میں تھانہ گڑھ کے علاقہ کلیانوالہ کی فرزانہ بی بی گھر میں اکیلی تھی کہ دو اوباش افراد گھر میں گھس گئے اور اسلحہ کے زور پر زیادتی کا نشانہ بنا کر فرار ہو گئے۔ جبکہ سیالکوٹ میں خاتون کو مکان دکھانے کا جھانسہ دیکر اس سے زیادتی کر دی گئی۔ تھانہ سول لائن کے علاقہ پکا گڑھا میں علی نامی شخص نے مہوش بی بی کو مکان دکھانے کے بہانے مکان میں لے گیا اور اس سے زبردستی زیادتی کر دی۔ پولیس نے مقدمات درج کر کے ملزموں کی تلاش شروع کر دی۔
زیادتیاں