اسلام آباد (نمائندہ خصوصی) پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما اور رکن قومی اسمبلی قادر پٹیل نے شیخ رشید کو بدزبان قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ شیخ رشید کا وسیلہ روزگار ہی بدزبانی رہا ہے۔ اپنے ایک بیان میں قادر پٹیل نے کہاکہ زرداری کے خلاف گندی زبان استعمال کر کے شیخ رشید میڈیا میں زندہ رہنا چاہتے ہیں۔ شیخ رشید کا یہ ماضی رہا ہے کہ وہ کبھی محترمہ بینظیر بھٹو شہید کے خلاف گندی زبان استعمال کرتے تھے، پھر نواز شریف کے خلاف بولتے رہے۔
قادر پٹیل