یاسین ملک سے اظہار یکجہتی کیلئے بھوک ہڑتالی کیمپ میں مشعال ملک کی شرکت

اسلام آباد (اے پی پی) جموں کشمیر لبریشن فرنٹ کے زیراہتمام نیشنل پریس کلب کے باہر یاسین ملک سے اظہار یکجہتی کیلئے قائم بھوک ہڑتالی کیمپ میں یاسین ملک  کی اہلیہ مشعال حسین ملک نے شرکت کی۔ جہاں کشمیریوں پر ظلم و ستم پر بھارت کیخلاف نعرے بازی کی گئی۔ اس موقع پر مشعال حسین ملک نے کہا کہ  دنیا بھر میں یاسین ملک کیلئے بھوک ہڑتالی کیمپ لگائے جا رہے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ یاسین ملک اسوقت ڈیتھ سیل میں ہیں، ان کے خلاف جھوٹا پروپیگنڈا کیا جا رہا ہے، 35 سال پرانے کیسز کھولے جا رہے ہیں، انہیں  ذہنی اور جسمانی طور پر تشدد کا نشانہ بنایا جا رہا ہے۔ یاسین ملک نے پرامن آزادی تحریک چلائی۔ مشعال ملک نے کہا کہ دنیا بالکل سوگئی ہے، میں اقوام متحدہ سے اپیل کر رہی ہوں کہ پرامن تحریک کو چلانے دیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ کشمیریوں کی آواز سنی جائے۔ یاسین ملک کی جان کو خطرہ ہے، بھارت ایک بہت بڑا انتہا پسند ملک ہے، دنیا کشمیریوں کو انصاف نہیں فراہم کر رہی۔
مشعال ملک

ای پیپر دی نیشن