اسلام آباد(نمائندہ نوائے وقت)سوشل میڈیا پر چوہدری شجاعت کیساتھ ساتھ آصف علی زرداری، سب پہ بھاری، ٹاپ ٹرینڈ رہا ایک زرداری، سب پہ بھاری، کیساتھ ساتھ ایک زرداری عمران خان پر بھاری یہ نعرہ بھی بڑا گردش کرتا رہا جبکہ سوشل میڈیا پر صارفین نے کہا کہ زرداری کباڑ کو نہیں خریدتے انہوں نے اچھا مال خریدنے کا اپنا ریکارڈ برقرار رکھا اور ثابت کردیا کہ زرداری کی سیاست عام لوگوں کی سمجھ میں نہیں آسکتی یہ ٹاپ ٹرینڈ شدت کیساتھ موضوع بحث بنا رہا۔
سوشل میڈیا پر چوہدری شجاعت کیساتھ زرداری، سب پہ بھاری، ٹاپ ٹرینڈ رہا
Jul 24, 2022