فیصل آباد (نمائندہ خصوصی) نواحی علاقہ میں دیرینہ دشمنی پر دادا پوتے کو قتل کر دیا گیا، تھانہ نشاط آباد کے علاقہ میں دیرینہ دشمنی پر دادا پوتے کو قتل کر دیا گیا ہے۔ سجاداں کا رہائشی خالد اپنے سولہ سالہ پوتے حمزہ کے ساتھ موٹر سائیکل پر جا رہا تھا، مسلح افراد نے فائرنگ کر کے دونوں کو قتل کر دیا اور فرار ہو گئے۔ پولیس نے مقتولین کی نعشیں شعبہ پوسٹ مارٹم میں منتقل کر دی ہیں جبکہ ریجنل پولیس آفیسر بابر سرفراز الپا نے دوہرے قتل کا نوٹس لیتے ہوئے سٹی پولیس آفیسر فیصل آباد سے رپورٹ طلب کر لی ہے اور ملزمان کی فوری گرفتاری کا حکم دیا ہے۔
دادا پوتا قتل