محرم کے ضابطہ اخلاق پرمکمل عمل ، اجنبی شخص کو مساجد امام بارگاہوں میںنہ ٹھہرانے کا فیصلہ  

راولپنڈی (جنرل رپورٹر) محرم الحرام کے ضابطہ اخلاق پر مکمل عمل اورمساجد و اما م بارگاہوں میں کسی بھی اجنبی شخص کو ٹھہرانے کی اجازت نہ دینے کا فیصلہ جبکہ عبادت گاہوں کے سیکورٹی اہلکار پولیس فورس کے ساتھ ڈیوٹی انجام دیں گے اور ضلعی امن کمیٹی کا قیام ضروری ہے،امن کمیٹی راولپنڈی کے ممبران پیر سید اظہار بخاری ،ڈسٹرکٹ خطیب اقبال رضوی، پیر عتیق الرحمان، شوکت جعفری، صاحبزادہ عثمان غنی،مولانا کوثر عباس قمی ،سید جاوید شاہ اور سیدعطاء اللہ بخاری نے بتایا کہ ماہ محرم کا استقبال اتحادو یگانگت اور محبت کے ساتھ کیا جائے،َ محرم الحرام کے ضابطہ اخلاق پر مکمل عمل کیا جائیگا، اس کیلئے ضروری ہے کہ ماہ محرم میں اختلافی مسائل سے پرہیز کیا جائے، علماء و ذاکرین صرف شہادت حُسینؓ کی فضیلت بیان کریں، تمام مکاتب فکر کے علماء و ذاکرین ایک دوسرے کے عقائد ونظریات کا احترام کریں، امن کمیٹی کو سرکاری سطح پر قانونی حیثیت دی جائے تاکہ امن امان کے سلسلہ میں باقار طریقے سے امن کمیٹی اپنا کردار ادا کر سکے،تمام مسالک اشعال انگیز تقاریر سے اجتناب کریں ،لائوڈ سپیکر کے جائز استعمال کو یقینی بنا یا جائے
،ممبران نے کہا کہ اس مرتبہ بھی محرم الحرام کے دوران امن و امان بر قرار رکھنے کیلئے حکومت سے بھر پور تعاون کیا جائے گا،شرپسندوں پر نظر رکھی جائے گی،مذہبی ہم آہنگی کیلئے ضلعی امن کمیٹی کا قیام وقت کی اہم ضرورت ہے۔

ای پیپر دی نیشن