راولپنڈی(اپنے سٹاف رپورٹر سے)کمشنر راولپنڈی نورالامین مینگل کی ہدایت پر ڈپٹی کمشنر طاہر فاروق نے گندم اور آٹے کی غیر قانونی نقل و حمل کے خلاف موٹروے، چکری کے علاقہ میں کریک ڈاؤن کیا جس کے دوران گندم اور آٹے کی غیر قانونی سپلائی میں ملوث 20 گاڑیاں قبضہ میں لی گئیں اس حوالے سے ایف آئی آرز بھی متعلقہ تھانوں میں درج کی گئی ہیں20 میں سے 17 گاڑیوں میں 50 کلو گندم کی 10 ہزار 128 بوریاں اور تین گاڑیوں میں 20 کلو آٹے کے تین ہزار اور 55 تھیلے لدے ہوئے تھے جو غیر قانونی طور پر پنجاب سے باہر سمگل کئے جا رہے تھے کریک ڈاؤن میں ڈپٹی ڈائریکٹر فوڈ راولپنڈی ڈویژن شاید یعقوب، ڈسٹرکٹ فوڈ کنٹرولر راولپنڈی وحید احمد اور ڈسٹرکٹ فوڈ کنٹرولر اٹک عبدالماجد نے بھی حصہ لیا۔ اس موقع پر ڈپٹی کمشنر راولپنڈی طاہر فاروق نے کہا کہ عدالتی احکامات کے مطابق برآمد شدہ گندم اور آٹا مارکیٹ ریٹ پر نیلام کئے جائیں گے گندم اور آٹے کی غیر قانونی نقل و حمل کی اجازت نہیں دی جا سکتی اور مزید کاروائیاں بھی عمل لائی جائیں گی ۔
گندم آٹا کی غیر قانونی نقل وحمل کیخلاف چکری میں کریک ڈاؤن،20گاڑیاں ضبط
Jul 24, 2022