چیئرمین سی ڈی اے کا اسلام آباد بس سروسز کے مختلف روٹس، اسٹاپس کا دورہ

اسلام آباد(وقائع نگار)چیئرمین کیپٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی کا گذشتہ روز اسلام آباد بس سروسز کے مختلف روٹس اور بس اسٹاپ کا دورہ کیا۔ اس موقع پر متعلقہ شعبوں کے افسران بھی انکے ہمراہ تھے۔کیپٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے چیئرمین اور افسران این فائیواسٹیشن سے جی13 اسٹیشن تک اورنج لائن بس میں سوار ہوئے۔ دورے کے دوران چیئرمین نے ہارٹیکلچر ڈیپارٹمنٹ کے کام کو سراہا۔علاوہ ازیں بلیو اور گرین لائن کے معائنہ کے دوران پمز سٹیشن کا دورہ کیا گیا۔گرین اور بلیو لائن پر مسافروں کے زیادہ بوجھ کی وجہ سے ہدایات جاری کی گئیں کہ اس بات کو یقینی بنایا جائے کہ ایک ہفتے کے اندر حکومت سے حکومتی بنیادوں پر 20 اضافی بسیں حاصل کی جائیں۔
 اس سے عوام کے لئے سہولت پیدا ہوگی جس سے بہارہ کہو اور کورال کے علاقے کے رہائشیوں کو سہولت بھی ہوگی۔چیئرمین کپیٹل ڈیولپمنٹ اتھارٹی نے میٹرو ٹیم کو ہدایت کی کہ یہ شہر کے مکینوں کے لئے ایک عوامی خدمت ہے اس لئے اس کو محنت اور لگن کے ساتھ مکمل کیا جائے۔ اس سلسلے میں کوئی بھی کوتاہی نہیں ہونے دی جائے گی۔

ای پیپر دی نیشن