ملتان ( سپیشل رپورٹر) وائس چانسلر نشتر میڈیکل یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر رانا الطاف احمد کی زیر صدارت نشتر پرچیز کمیٹی کا ایک اہم اجلاس منعقد ہوا جس میں پرنسپل پروفیسر ڈاکٹر افتخار حسین، ایم ایس ڈاکٹر محمد نبیل سلیم، اے ایم ایس پرچیز ڈاکٹر جاوید کمال، ڈاکٹر وجہہ الحسن، ڈی ایم ایس فارمیسی سٹور ڈاکٹر احمد سمیت فنانس ڈیپارٹمنٹ کے نمائندگان نے بھی شرکت کی۔ اجلاس میں سال 2022-2023 کے لئے ادویات اور دیگر سرجیکل اشیاء کی خریداری کے حوالے سے پیشرفت کا جائزہ لیا گیا وائس چانسلر نے تمام اشیاء کی خریداری میں تمام تر مراحل کو جلد از جلد مکمل کرنے کی ہدایات جاری کیں۔