قمبر علی خان(نامہ نگار) ڈپٹی کمشنر ضلع قمبر شہدادکوٹ جاوید نبی کھوسو کی زیر صدارت ڈی سی آفیس قمبر میں مون سون بارشوں کے حوالے سے احتیاطی تدابیر اختیار کرنے اور عوام کی جان ومال کے تحفظ کے متعلق ایک اہم ہنگامی اجلا س منعقد ہوا جس میں ضلع بھر کے آل اسسٹنٹ کمشنرز ، میونسپل اور پبلک ہیلتھ افسران سمیت دیگر نے شرکت کی ۔اجلاس میں محکمہ موسمیات کی جانب سے شدید طوفانی بارشوں کی پیشنگوئی کے بعد ہنگامی صورتحال کے پیش نظر تمام محکموں کے افسران کو ہدایات جاری کی گئی کہ اپنے تمام سرکاری وسائل بروے کار لاتے ہوئے ہرصورت عوام کی جان ومال کی حفاظت یقینی بناکربہترین حفاظتی تدابیر اختیار کی جائیں جس میں کسی بھی کوتاہی وغفلت کو ہرگز برداشت نہیں کیا جائے گا جبکہ محکمہ آبپاشی کے افسران بندوں کی صورتحال کو مانیٹر کرکے کمنزور بندوں کو بغیر کسی دیر کے مضبوط کرنے کا عمل مکمل کرکے ڈی سی آفیس کو رپورٹ دی جائے تاکہ مسلسل شدید بارشوں سے پیدا شدہ صورتحال سے فوری نمٹا جاسکے اور اس دوران کسی بھی ممکنہ نقصان سے بچاجاسکے ، ڈی سی جاوید نبی کھوسو نے مزید کہاکہ تمام متعلقہ افسران کو رین ایمرجنسی کے دوران پہلے سے زیادہ سخت محنت کرنے کی ضرورت ہے اور ہنگامی صورتحال کے دوران اپنے اسٹاف کی حاضریوں کو یقینی بنائیں جبکہ مشنری کو مکمل آپریشنل رکھیں انہوںنے کہاکہ ڈی ایچ او قمبر شہدادکوٹ تمام اسپتالوں میں ادویات ، ویکسین ، ایمبولینس سروس ، ڈاکٹرز اور محکمہ صحت کے دیگر عملے کو حاضر رکھیں جبکہ میونسپل افسران تمام روڈوں پر صحت وصفائی کے نظام کو بہتربنانے میں کوئی کسر نہیں چھوڑیں اور ناجائز تجاویزات کا خاتمہ کرکے سڑکوں کو کشادہ رکھیں تاکہ ٹریفک روانی میں کسی مشکلات کاسامنا نہ کرنا پڑے ۔
رین ایمرجنسی میں ذمہ داری کا مظاہرہ کیا جائے‘ جاوید نبی کھوسو
Jul 24, 2022