سانپ کے کاٹے سے متاثرہ خاتون  بروقت علاج نہ ہونے سے ہلاک


ہالانی( نامہ نگار)نوشہرو فیروز کے اسپتالوں میں سانپ کاٹے کے انجکشن غائب، ہالانی اسپتال میں خاتون  جاں بحق، کوٹری کبیر کے قریب گاؤں خان محمد بروہی میں زوجہ بشیر احمد بروہی کو سانپ نے کاٹ لیا جسے ہالانی اسپتال منتقل کیا گیا لیکن اسپتال میں سانپ کاٹے سے بچاؤ کے انجکشن دستیاب نہ ہونے کی وجہ سے خاتون تڑپ  کر جاں بحق ہوگئی۔ ورثا  کے مطابق خاتون کو اگر بروقت انجکشن لگ جاتا تو وہ زندہ بچ جاتی، انسانی حقوق کی بین الاقوامی تنظیم انٹرنیشنل ہیومن رائٹس آبزرور نوشہرو فیروز کے کوآرڈنیٹر محمد سلیم مغل نے نوشہرو فیروز ضلع میں سانپ کاٹے سے بچاؤ کے انجیکشن کی عدم دستیابی اور ہالانی اسپتال میں خاتون کے انتقال پر دکھ کا اظہار اورحکومت سندھ سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...