لاہور (کامرس رپورٹر ) لاہور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر میاں نعمان کبیر نے سیکرٹری خارجہ سہیل محمود سے خصوصی ملاقات میں پاکستان کی آسیان اور سارک کے رکن ممالک کے ساتھ تجارت ، بیرون ملک تعینات کمرشل اتاشیوں کے فعال کردار اورلاہور چیمبر کے ایمبیسیڈرز ڈنر سمیت دیگر امور پر تفصیل سے تبادلہ خیال کیا ہے۔ سیکرٹری خارجہ نے لاہور چیمبر کے صدر کو کمرشل اتاشیوں سے ملاقاتوں کے لیے تعاون کی یقین دہانی کرائی۔ انہوں نے کہا کہ دفتر خارجہ عالمی برادری کے ساتھ پاکستان کے تجارتی و معاشی تعلقات مستحکم کرنے کے لیے ہر ممکن کوششیں کررہا ہے۔ لاہور چیمبر کے صدر میاں نعمان کبیر نے کہا کہ لاہور چیمبر کو حکومت کے تمام بورڈز اور کمیٹیوں میں نمائندگی دی جائے تاکہ تاجر برادری کا نقطہ نظر اور موقف پالیسی کاریڈورز تک پہنچایا جاسکے۔ بین الاقوامی برادری کے ساتھ مضبوط اقتصادی و سفارتی تعلقات مستحکم معیشت کی ضمانت ہیں۔ لاہور چیمبر کے صدر نے کہا کہ 2021 میں سارک ممالک (افغانستان، بنگلہ دیش، سری لنکا، مالدیپ، نیپال، بھارت، بھوٹان) کو پاکستان کی برآمدات محض 2 بلین امریکی ڈالر رہیں جو ہماری مجموعی برآمدات کے دس فیصد سے بھی کم ہیں۔
سیکرٹری خارجہ
صدر لاہور چیمبر کی ملاقا ت، دنیا کیساتھ مستحکم تجارت کیلئے سرگرم ہیں، سیکرٹری خارجہ
Jul 24, 2022