امریکہ کایوکرین کو 27کروڑ ڈالر کی اضافی سیکورٹی امداد دینے کااعلان

Jul 24, 2022

واشنگٹن(شِنہوا)امریکہ نے  یوکرین کو 27 کروڑ ڈالر مالیت کی سیکورٹی امداد کا اضافی پیکج فراہم کرنے کااعلان کیا ہے۔امریکی محکمہ دفاع کی طرف سے جاری کردہ فیکٹ شیٹ کے مطابق، امداد کے نئے مرحلے میں چار ہائی موبلٹی آرٹلری راکٹ سسٹمز (ہمارز) اور ہمارزکے لیے اضافی گولہ بارود، چار کمانڈ پوسٹ گاڑیاں، 105 ایم ایم گولہ بارود کے 36 ہزار رانڈز، 3ہزار اینٹی آرمرہتھیاروں کے ساتھ ساتھ 580 تک فینکس گھوسٹ  ٹیکٹیکل بغیر پائلٹ کے فضائی نظام شامل ہیں۔پینٹاگون نے کہا کہ 17کروڑ50لاکھ ڈالر مالیت پر مشتمل پیکیج کا ایک حصہ، صدر جو بائیڈن براہ راست صدارتی ڈرا ڈان اتھارٹی(پی ڈی اے)کے تحت منظور کریں گے، باقی 9کروڑ 50لاکھ ڈالر محکمہ دفاع کی زیر قیادت یوکرین سیکیورٹی اسسٹنس انیشی ایٹو(یو ایس اے آئی) فنڈز سے فراہم ہوں گے۔
اعلان

مزیدخبریں