آسٹریلوی محققین نے وائرس اوربیکٹیریا کے پھیلا ئوکو روکنے والا اسپرے تیار کرلیا

Jul 24, 2022

سڈنی(شِنہوا)آسٹریلیا کے یونیورسٹی محققین نے ایک ایسااسپرے تیارکیا ہے جوکوویڈ-19کے وائرس سمیت بیکٹیریا اور دیگر وائرسز کے پھیلا ئوکو روک سکتا ہے۔ایڈوانسڈ سائنس نامی جریدے میں شائع  تحقیق کے مطابق دیرپا تاثیر کا حامل یہ اسپرے عام سطحوں پراپنی موجودگی کو برقرار رکھتے ہوئے ایک پھولے ہوئے بیریئر کے ذریعے وائرس اور بیکٹیریا کو دور رکھتا ہے اور اس کے ساتھ مرض پھیلانے والے جرثوموں کوہلاک کرتا ہے۔اس اسپرے کے ایک موجد، یونیورسٹی آف سڈنی کے بائیو میڈیکل انجینئر پروفیسر انتونیو ٹریکولی نے کہا کہ اسپرے میں پلاسٹک کا ایک ایسا مجموعہ استعمال کیا گیا ہے جس کو بلٹ پروف شیشے کا متبادل سمجھا جا سکتا ہے۔ٹریکولی نے سائنس میکس میں شائع ہونے والے ایک مضمون میں کہا کہ کسی رکاوٹ کے بغیر، کورونا وائرس جیسے وائرس سطحوں پر زندہ رہتے ہوئے ایک ہفتے تک متعدی رہ سکتے ہیں۔جبکہ نزلہ زکام یا اسہال کا سبب بننے والے  دیگروائرس کئی ہفتوں تک سطحوں پر رہ سکتے ہیں، جس سے صحت اور عمر رسیدہ افراد کی دیکھ بھال کی سہولیات میں بڑے پیمانے پر وبا پھیل سکتی ہے۔ تحقیقاتی ٹیم، جس میں یونیورسٹی آف میلبورن اور آسٹریلین نیشنل یونیورسٹی کے سائنسدان بھی شامل ہیں، نے کہا کہ اسپرے کو تیار ہونے میں پانچ سال لگے ہیں۔
سپرے تیار 

مزیدخبریں