اسلام چیمبر آف کامرس کی جا نب سے احسن ملک کیلئے بزنس ایکسیلنس ایوارڈ 

لاہور ( کامرس رپورٹر) اسلام آباد چیمبر کے زیر اہتمام پانچویں بزنس ایکسیلنس ایوارڈ کی تقریب کا انعقاد کیا گیا، جس میں احسن ملک کو رئیل سٹیٹ کے شعبہ میں بہترین خدمات پر صدر مملکت عارف علوی نے ایوارڈ دیا۔احسن ملک نے شعبہ کے مسائل اور ان کے حل کیلئے تمام سٹیک ہولڈرز بالخصوص ایف بی آر کیساتھ مفاہمتی انداز میں حل کرنے کیلئے گرانقدر خدمات دیں۔ وہ ہمیشہ انویسٹرز اور ڈویلپرز کے مسائل کے حل کیلئے کوشاں رہتے ہیں۔ حال ہی میں انہوں نے ایف بی آر کی ویلیو ایشن ٹیپل میں کئے گئے غیر معمولی اضافے اور ویلیو ایشن کے مختلف طریقہ ہائے کار کو صوبوں کی شرح کے مطابق یکساں کرنے اور نئے اضافی ٹیکسز کی شرح کو کم کرنے کی کوشش کی۔ جس سے نہ صرف کاروباری افراد کا اعتماد بحال ہوا بلکہ حکومت کو بھی زیادہ ٹیکس وصولی کی یقین دہانی کروائی گئی۔
 ایوارڈ

ای پیپر دی نیشن