سیاسی تشدد جلد امریکہ میں معمول  بن جائے گا:سوئس میڈیا

جنیوا(شِنہوا)امریکی سیاست دان  اس وقت ملکی مسائل کا عملی حل نکالنے اور اتفاق رائے پیدا کرنے کی پوزیشن میں نہیں ہیں اور ملک میں جاری  آئینی بحران اور سیاسی تشدد جلد ہی معمول بن سکتا ہے۔سوئٹزرلینڈ کے معروف اخبارنیو زیورشر زیتنگ نے اپنی ایک رپورٹ میں کہا کہ امریکہ  میں، سفید فام دیہی آبادی کا خیال ہے کہ ان کے وطن کو لوٹا جارہا ہے، جب کہ  بڑے شہروں کے رہائشی سمجھتے ہیں  کہ انہیں قدامت پسند اقلیت کے ہاتھوں جبر کا سامنا ہے۔
 رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ  باہمی اعتماد ٹوٹنے کے ساتھ جمہوری ادارے بھی متاثر ہوتے ہیں اور یہ کہ اگرچہ بہت سے عوامل کارفرما ہیں تیزی سے رونما ہوتی آبادیاتی تبدیلیاں نفرت کو ہوا دے رہی ہیں۔1980 میں، امریکہ  میں سفید فام  کل آبادی کا 80 فیصد تھے ، جو کم ہوکر اب 60 فیصد رہ گئے ہیں۔
سوئس میڈیا

ای پیپر دی نیشن