پسماندہ افراد کیلئے 12ہزار سے زائد مفت سیشنز 

اسلام آباد(کامرس ڈیسک)پاکستان میںسیلو لر اور ڈیجیٹل خدمات فراہم کرنے والے معروف ادارے زونگ فور جی نے پاکستان کے معروف ٹیلی میڈیسن انٹر پرائز،صحت کہانی کے ساتھ ملکر 12ہزار سے زائد پسماندہ افراد کو صحت سے متعلق مفت آن لائن مشاورت فراہم کرنے کا ایک نیا سنگ میل عبور کرلیا ہے۔زونگ نے لوگوں کو صحت کی مفت دیکھ بھال (خاص کر کوویڈ کے دوران)تک رسائی کو یقینی بنانے کیلئے صارفین کو پرومو کوڈZONGSEHATکے ذریعہ مفت سیشن کی سہولت فراہم کی،جس کے نتیجہ میںملک کے طول وعرض میںکوویڈ سے غیر متاثر مریضوں کیلئے 5ہزر سے زائد اور کوویڈ کے مریضوں کیلئے7ہزار سے زائد مشورے فراہم کئے گئے۔ زونگ نے عوام کو بروقت اور درست معلومات کی اہمیت کو تسلیم کرتے ہوئے فیس بک لائیو کے ذریعہ صحت سے متعلق آگاہی کے متعددسیشنز بھی منعقد کئے،جس میں ذیابیطس،موٹاپے،کوویڈ،ذہنی امراض سمیت صحت کے مختلف خدشات کے بارے میںمعلومات کے ساتھ لاکھوں افراد تک رسائی حاصل کی گئی۔زونگ فورجی اور صحت کہانی نے شراکت داری کے ایک حصہ کے طور پر،ڈیجیٹل صحت کی شمولیت کیلئے اپنے عزم کے اعادہ کیلئے ایک متاثر کن مہم بھی شروع کی،اس رفتار کو جاری رکھتے ہوئے کمپنی صحت سے متعلق مفت12ہزار سے زائد مشوروں کا جشن منانے کیلئے بھی تیار ہے،جو ٹوئٹر پر ایک سنگ میل ہے۔اس سنگ میل کے حصول پر زونگ فور جی کے ترجمان نے تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ ’’زونگ فورجی میں ہمارے پاس موجودبنیادی اقدار میںسے ایک ڈیجیٹل اور سماجی طور پر شمولیت پر مبنی پاکستان کی تشکیل ہے۔صحت کہانی کے ساتھ ہماری شراکت داری اس بات کو یقینی بنانے کا ثبوت ہے کہ صحت کے وسائل سے محروم دور دراز کے لوگوں کو اپنے گھروںمیں(خاص کر بحران کے وقت)آرام سے طبی امداد حاصل ہو۔‘‘ترجمان نے مزید کہا کہ ’’ہم صحت کہانی کو اس سنگ میل کی تکمیل پر مبارکباد پیش کرتے ہیں،ڈیجیٹل ہیلتھ خدمات کی فراہمی کیلئے کنیکٹیویٹی کا ہونا ناگزیر ہے اورزونگ فور جی کے ساتھ یہ شراکت داری اس سنگ میل کے حصول کیلئے بہترین کنیکٹیویٹی سے فائدہ اٹھاتی ہے،اور یہ شاندار کامیابی اور کاوش ڈیجیٹل پاکستان کے ایجنڈے سے بھی ہم آہنگ ہے۔‘‘صحت کہانی کی سی ای او ڈاکٹر سارہ سعید خرم کا کہنا تھا کہ ’’ہم زونگ کو 12ہزار سے زائد ای ہیلتھ سیشنز کے پر اثر تعاون پر مبارکباد پیش کرتے ہیں،انہوںنے مزید کہا کہ ہمارا مقصد اس بات کو یقینی بناتا تھا کہ ہر پاکستانی کو صحت کی خدمات تک رسائی حاصل ہو،اور زونگ کے ساتھ ہماری شراکت داری اس کی عکاسی کرتی ہے۔پائیدار اور ڈیجیٹل صحت خدمات کے ذریعہ،ہم ایک زیادہ جامع ڈیجیٹل پاکستان تشکیل دے رہے ہیں۔
12 ہزار مفت سیشنز

ای پیپر دی نیشن