بیجنگ (کامرس ڈیسک) ہواوے کے مارکیٹنگ اینڈ سلوشن سیلز ڈیپارٹمنٹ کے پریذیڈنٹ پینگ سونگ اور IT مارکیٹنگ اینڈ سلوشن سیلز کے ڈائریکٹرچین ژیوجن نے کلائوڈ ٹرانسفارمیشن کے حوالے سے آپریٹرز کے لیے موجود مواقع کو اجاگر کیا ہے۔ہواوے گلوبل کیرئر کلائوڈ ٹرانسفارمیشن سمٹ سے خطاب کرتے ہوئے،جس میں حالات کی مطابقت کی بنیاد پر کلائوڈ سلوشنز کے پہلے سوٹ کا اعلان کیا گیا،پینگ سونگ نے آپریٹر کلائوٹرنسفارمیشن کے لیے کمپنی کے نئے منصوبوں پر روشنی ڈالی۔کلائوڈ صنعتی ڈیجیٹل تبدیلی کا ایک اہم جزو بنتا جا رہا ہے اور معاشی ڈھانچے اور انفرادی صنعتوں کے مارکیٹ منظر نامے کی تشکیل نو کی اپنی اہلیت کی وجہ سے اسے ایک اہم معاشی محرک سمجھا جاتا ہے۔ٹیلی کام انڈسٹری پہلے ہی اپنی کلائوڈ ٹرانسفارمیشن کے اہم مرحلے میں داخل ہو چکی ہے جس کے نتیجہ میں متعدد نئے مواقع اور چیلنجز پیدا ہوئے ہیں۔امید ہے کہ 2023 کے آخر تک پندرہ فیصد آپریٹرز ایک جامع کلائوڈ حکمت عملی وضع کریں گے اور اسے نافذ کیا جائے گا۔ آپریٹرز کواس وسعت میں مدد دینے اور ان نئی مارکیٹس سے فائدہ اٹھانے کے لیے جو نئی ٹیکنالوجیز سے پیدا ہو رہی ہیں ،مزید موثر اور صلاحیت کے حاملICT انفرا اسٹرکچر کو ترجیح دینا ہو گی۔پینگ نے کہا کہ کلائوڈ ٹرانسفاریشن میں کامیابی اور کسٹمرز کو معیاری خدمات کی فراہمی کے لیے یہ اہم ہے کہ آپریٹرز ایسے لوگوں کے ساتھ تزویراتی شراکت داریاں کریںجو ٹیلی کام انڈسٹری کا گہرا شعور رکھتے ہیں اور انھیں معلوم ہے کہ ٹیلی کام کی قوت پر کیسے سبقت حاصل کی جا سکتی ہے۔
ہواوے
ہواوے نے مختلف النوع نئے سلوشنز کا اعلان کر دیا
Jul 24, 2022