کراچی(کامرس ڈیسک) پاکستان سمیت دنیا بھر میں آج ذاتی نگہداشت کا عالمی دن منایا جارہا ہے۔ یہ دن کے 24 گھنٹے، ہفتے کے سات دن عالمی سطح پر اپنی صحت کی دیکھ بھال کی اہمیت سے آگاہ کرنے کے لیے 24 جولائی کو منایا جاتا ہے۔ اس موقع پر صنوفی پاکستان نے شعبہ طب سے تعلق رکھنے والے ماہرین، اپنے عملے کے ارکان اور ان کے اہلِ خانہ کے ہمراہ عوام میں صحت مند زندگی کے رحجان کے عزم کا اعادہ اور انہیں ''آپ کی صحت آپ کے ہاتھوں میں ہے'' کی یاد دہانی کے لیے مختلف صحت مند سرگرمیوں کا اہتمام کیا۔ ذاتی نگہداشت کا مقصد لوگوں کو ان کی اپنی صحت کی دیکھ بھال کے لیے فعال کرنا ہے۔ عالمی ادارہ صحت کے مطابق ذاتی نگہداشت فرد و خاندان کی صحت کا خود خیال رکھنے، صحت مند معاشرے کے لیے بیماریوں سے تحفظ اور بیماری یا معذوری کی صورت میں طبی عملے کی مدد کے ساتھ یا اس کے بغیر زندگی گذارنا ہے۔ صنوفی میں کارپوریٹ افیئرز کی سربراہ انجم ندا رحمن نے کہا، ''تحقیق سے ثابت ہوا ہے کہ ذاتی نگہداشت سے افراد اور معاشرے کو بہت زیادہ فوائد حاصل ہوتے ہیں، ان کے معیار زندگی میں بہتری آتی ہے، مثبت صلاحیت میں اضافہ ہوتا ہے اور صحت کی سہولیات پر مالی وسائل اور وقت کا خرچ کم ہو جاتا ہے۔ صنوفی میں ہم لوگوں کو ان کی اور ان کے اہلِ خانہ کی صحت کا خود خیال رکھنے کے قابل بناتے ہیں۔'' عالمی ادارہ صحت کے مطابق ذاتی نگہداشت اور متعلقہ طریقہ کار شعبہ صحت کے مستقبل کا حصہ ہیں۔ یہ نظامِ صحت کا متبادل نہیں بلکہ اس میں موثر اضافہ ہیں۔ صنوفی کی جانب سے منعقدہ سرگرمیوں میں کراچی کے سول ہسپتال، ہمدرد یونیورسٹی اور نعمت بیگم ہسپتال؛ راولپنڈی کے ہولی فیملی ہسپتال اور پشاور کے جناح میڈیکل اینڈ ٹیچنگ ہسپتال میں واک بھی شامل تھی جہاں طبی ماہرین نے حاظرین کو ذاتی نگہداشت کی اہمیت سے آگاہ کیا۔ دنیا بھر میں ذاتی نگہداشت سے طبی اخراجات میں سالانہ 119 ارب ڈالر کی بچت ممکن ہوئی ہے۔ آنے والے برسوں میں یہ بچت 178.8 ارب ڈالر تک پہنچنے کا اندازہ لگایا گیا ہے۔ ذاتی نگہداشت سے دنیا بھر میں معالج کے وقت میں بھی 1.8 ارب گھنٹے کم خرچ ہوئے جس کے باعث طبی ماہرین ایسی پیچیدہ بیماریوں پر زیادہ توجہ دے سکتے ہیں جن کی ذاتی نگہداشت ممکن نہیں۔ صنوفی میں برانڈ ایکٹیویٹر لیڈ- احسن ذیشان نے کہا، ''صنوفی میں ہم تسلیم کرتے ہیں کہ محفوظ اور ذمہ دارانہ ذاتی نگہداشت کی حوصلہ افزائی کووڈ 19 کے وبا کے بعد زیادہ اہمیت اتیار کر گئی ہے، کیونکہ صحت عامہ کی حفاظت اور صحت کے موثر نظام کو یقینی بنانے میں اس کا اہم کردار ہے۔
صنوفی