‘کے ٹو’ سر کرنے کی کوشش، برطانوی کوہ پیما ہلاک، رومانیہ کا مہم جو زندگی، موت کی کشمکش میں مبتلا

دنیا کی دوسری بلند ترین چوٹی ‘کے ٹو’ کو سر کرنے کی کوشش کے دوران نامعلوم برطانوی کوہ پیما براڈ پیک پر موت کے منہ میں چلا گیا جب کہ رومانیہ سے تعلق رکھنے والا ایک اور مہم جو پانی کی کمی اور تھکاوٹ کی وجہ سے 8000 میٹر بلند چوٹی پر زندگی کی جنگ لڑ رہا ہے۔

اس کے علاوہ، ایک 61 سالہ کینیڈین کوہ پیما جمعے کی شام کیمپ 3 سے بیس کیمپ تک اترتے ہوئے دنیا کے دوسرے بلند ترین پہاڑ کے ٹوسے لاپتہ ہو گیا۔

ایڈونچر پاکستان کے مطابق پیشہ ور کوہ پیما ڈاکٹر رچرڈ کارٹیئر آخری بار کیمپ 2 سے کیمپ 1 تک اترتے ہوئے دیکھے گئے تھے، 2 روز گزرنے کے بعد ریسکیو کوششوں کے باوجود بھی ان کا ابھی تک پتا نہیں چل سکا۔

ای پیپر دی نیشن