وزیراعظم شہباز شریف امریکی صدر جو بائیڈن کی جلد صحت یابی کے لیے دعاگو ہیں۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے جاری کردہ ٹوئٹ پیغام میں وزیراعظم شہباز شریف نے امریکی صدر جو بائیڈن کی جلد صحت یابی سے متعلق لکھا کہ کورونا سے جلد اور مکمل صحت یابی کے لیے دعاگو ہوں۔
واضح رہے کہ 79 سالہ امریکی صدر جو بائیڈن پہلی بار کورونا میں مبتلا ہوگئے۔
پریس سیکریٹری کے مطابق 79 سالہ امریکی صدر بائیڈن کو کورونا ویکسین کی دونوں ڈوز کے علاوہ دو بوسٹر ڈوز بھی لگ چکی ہیں۔ترجمان کے مطابق جو بائیڈن وائٹ ہاؤس میں ہی آئیسولیٹ ہوچکے ہیں اور وہیں سے معمول کے مطابق اپنی ذمہ داریاں انجام دینگے۔