’ٹرسٹی‘ وزیراعلیٰ کی آئین میں کوئی گنجائش نہیں ہے، قمرزمان کائرہ

پاکستان پییپلز پارٹی رہنما قمر زمان کائرہ نے کہا کہ عدالت عظمیٰ اور قابل احترام جج صاحبان نے وزیر اعلٰی پنجاب حمزہ شہباز کو ٹرسٹی وزیر اعلیٰ کہا ہے جس کی آئین میں کوئی گنجائش نہیں ہے لیکن بہرحال ہم جج صاحبان کا احترام کرتے ہیں۔

لالہ موسیٰ میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ یہ بھی ایک سوال ہے کہ ایسی تشریحات کیوں کردی جاتی ہیں جو آئین سے بظاہر متصادم ہوں؟

انہوں نے کہا کہ جب تک عدالت میں یہ معاملہ زیر سماعت ہے اس مدت تک اگر وزیراعلیٰ کوئی ایسے اقدامات اتھاتے جو عدالت کی نظر میں درست نہ ہوتے تو انہیں منسوخ کیا جاسکتا تھا لیکن ان کے عہدے کو چھوٹا کرکے ’ٹرسٹی‘ کہہ دینے پر تعجب ہے۔

انہوں نے کہا کہ عدلیہ کا احترام اپنی جگہ لیکن سیاسی اداروں کا احترام بھی کسی سے کم نہیں ہونا چاہیے، سیاسی معاملات عدالتوں میں جاتے ہیں تو سب کی اپنی اپنی تشریحات ہوتی ہیں اور ایک لامتناہی سلسلہ شروع ہوجاتا ہے جس کے نتیجے میں سیاسی تعطل آتا ہے۔

ای پیپر دی نیشن