ڈیرہ اسماعیل خان: جمیعت علما اسلام اور پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ قومی امور میں نرم یا سخت مداخلت ہرگز قبول نہیں کریں گے۔ ڈیرہ اسماعیل خان میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ کسی سے بلیک میل ہوں گے اور نہ دباؤ میں آئیں گے، آئین کے مطابق تمام فیصلے پارلیمنٹ میں طے کیے جائیں گے۔انہوں نے کہا کہ عمران خان کی کوئی سیاسی حیثیت نہیں ہے، حکومت آئین و قانون کے مطابق پی ٹی آئی کے دورِ حکومت کی کرپشن کی تحقیقات کرے۔جے یو آئی کے سربراہ نے کہا کہ جس وقت عمران خان کی حکومت تھی تو عدالتیں اور مقتدرہ حلقوں نے اُس کو مکمل اور غیر مشروط حمایت دی۔ کہا کہ جب سے پی ٹی ایم کی حکومت آئی پارلیمانی اور انتظامی امور میں مداخلت شروع ہوگئی ہے، یہ تماشہ بند ہونا چاہیے کیونکہ اسی تجاوز سے بحران پیدا ہوتے ہیں اور پھر جب ایسی صورت حال ہو تو بحران پیدا کرنے والے ادارے خود ہی علاج کے لیے آجاتے ہیں۔ ادارے اپنے دائرہ اختیار کی حدود سے تجاوز نہ کریں، اگر ملک کی سلامتی عزیز ہے تو ادارے اپنی حدود میں رہیں، قومی امور میں نرم یا سخت مداخلت کو ہر گز برداشت نہیں کیا جائے گا۔
مولانا فضل الرحمن کا ادروں کو دوٹوک پیغام
Jul 24, 2022 | 15:45