کئی برسوں سے اچھی ٹرانسپورٹ کے منتظر کراچی کے شہریوں نے گرین لائن بس سروس کے آغاز کے ابتدائی 6 ماہ میں مثبت ردِعمل دیا اور اس کے مقررہ راستوں پر چلنے والی 80 بسوں میں اب تک تقریباً 60 لاکھ شہری سفر کرچکے ہیں۔
ڈان اخبار کی رپورٹ کے مطابق عوامی ردعمل سے یہ امید پیدا ہوئی کہ اس طرح کی مزید سہولیات مسافروں کی تعداد میں کئی گنا اضافہ کر سکتی ہیں اور اس مصیبت زدہ شہر کے شہریوں کی دہائیوں پرانی مصائب کا خاتمہ کر سکتی ہیں۔
بس ریپڈ ٹرانزٹ سسٹم کی گرین لائن پہلا پبلک ٹرانسپورٹ آپریشن ہے جسے وفاقی حکومت نے برسوں بعد میٹروپولیٹن شہر میں شروع کیا۔