پی ٹی آئی کے رہنما حسان خاور نے کہا ہے کہ پوری قوم کی نظریں اس وقت سپریم کورٹ کی طرف ہیں۔
تفصیلات کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے جاری کردہ ایک بیان میں حسان خاور نے کہا کہ پوری قوم کی نظریں اس وقت سپریم کورٹ کی طرف ہیں، امید ہے عدالت جلد اور صحیح فیصلہ دے گی۔انہوں نے کہا کہ آئین کی خلاف ورزی کرنے والوں کو کٹہرے میں لایا جائے. عدلیہ سے مکمل انصاف کی توقع ہے، ابھی سپریم کورٹ میں سماعت کا ایک دن مکمل ہوا ہے۔ ن لیگی قیادت اپنی اصلیت پر اتر آئی ہے۔ ججز کے خلاف غلط زبان اور عدلیہ کو دھمکیاں۔
ابھی سپریم کورٹ میں سماعت کا ایک دن مکمل ہوا ہے۔ ن لیگی قیادت اپنی اصلیت پر اتر آئی ہے۔ ججز کے خلاف غلط زبان اور عدلیہ کو دھمکیاں۔ ن لیگ کی ساری سیاست اس ہی طرح کی گندگی سے بھری پڑی ہے۔ یہ کبھی پاؤں پکڑ لیتے ہیں اور کبھی بیان بازی پر اتر آتے ہیں۔#BlackmailerLeague
— Hasaan Khawar (@hasaankhawar) July 24, 2022
پی ٹی آئی کے رہنما حسان خاور کا مزید کہنا تھا کہ ن لیگ کی ساری سیاست اس ہی طرح کی گندگی سے بھری پڑی ہے۔ یہ کبھی پاؤں پکڑ لیتے ہیں اور کبھی بیان بازی پر اتر آتے ہیں۔