اسلام آباد: پاکستان کی سینئر اداکارہ ثمینہ پیرزادہ نے کہا ہے کہ کوئی اور چالاکی رہ تو نہیں گئی جو ملک و قوم کے ساتھ کرنی ہو۔پاکستان کی سینئر اداکارہ ثمینہ پیرزادہ بھی پنجاب اسمبلی میں ہونے والی کارروائی پر بول پڑیں۔ انہوں نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر لکھا کہ کوئی اور چالاکی رہ تو نہیں گئی جو ابھی ملک و قوم کے ساتھ کرنی ہو۔
کوئ اور چالاکی رہ تو نہیں گئ جو ابھی ملک و قوم کے ساتھ کرنی ہو۔
— Samina Peerzada (@SaminaSays) July 23, 2022
اداکارہ نے ایک اور ٹوئٹ میں لکھا کہ یہ جو ہر وقت ہم ذکر سنتے ہیں طاقتور حلقوں کا، ان کی طاقت کس کی مرہون منت ہے؟ میرا بھی معصومانہ سوال۔
یہ جو ہر وقت ہم زکر سنتے ہیں طاقتور حلقوں کا۔ انکی طاقت کس کی مرھعن منت ہے؟ میرا بھی معصومانہ سوال
— Samina Peerzada (@SaminaSays) July 23, 2022
واضح رہے کہ اداکارہ ثمینہ پیرزادہ متعدد مرتبہ عمران خان کی حق میں بیان دے چکی ہیں۔