سائنسدانوں نے ایک ایسا نظام دریافت کیا ہے جس میں ایک یا 2 نہیں بلکہ 3 ستارے موجود ہیں۔ڈنمارک کی کوپن ہیگن یونیورسٹی کے ماہرین نے 3 ستاروں کے اس منفرد نظام کو دریافت کیا ہے۔اس نظام میں 2 ستارے ایک دوسرے کے گرد چکر لگارہے ہیں جبکہ تیسرا ستارہ اس جوڑے کے گرد گھوم رہا ہے۔رائل آسٹرونومیکل سوسائٹیز منتھلی نوٹسز میں شائع تحقیق میں شامل ماہرین نے بتایا کہ جہاں تک ہم جانتے ہیں یہ اس طرح کی پہلی دریافت ہے۔3 ستاروں کے اس نظام کو سائنسدانوں نے ٹی آئی سی 470710327 کا نام دیا ہے۔سائنسدانوں نے کہا کہ ہم جانتے ہیں کہ 3 ستاروں کے والے متعدد نظام ہماری کائنات میں موجود ہیں مگر وہ عموماً اتنے بڑے نہیں ہوتے۔کہ یہ تینوں ستارے بہت بڑے ہیں اور ایک دوسرے کے بہت قریب ہیں۔سائنسدانوں کے خیال میں یہ نظام درحقیقت 4 ستاروں پر مشتمل تھا جس میں ایک جوڑا آپس میں مدغم ہوگیا اور اس طرح ایک بہت بڑا ستارہ وجود میں آیا۔