لاہور:مسلم لیگ ق کے رہنما مونس الہی نے حمزہ شہباز کی وزرات اعلی کے دورانیے پر طنزیہ ٹویٹ کرتے ہوئے کہا ہے کہ دنیا کی سب سے طویل بادشاہت خلافت عثمانیہ کی تھی لیکن سب سے مختصر حمزہ شہباز شریف کی رہی ۔لکھا “دنیا کی طویل ترین بادشاہت خلافت عثمانیہ 620 سال۔
اور سب سے کم ترین 8 گھنٹے 6 منٹ اور بتیس سیکنڈ تک قائم رہی وہ خلافت ککڑانیہ" ۔ٹویٹر صارفین اس ٹویٹ سے جہاں محظوظ ہوئے وہیں مونس الہی کا شکریہ بھی ادا کرتے نظر آئے کہ آپ نے حق کا ساتھ دیا ۔واضح رہے کہ مونس الہی کی یہ ٹویٹ حمزہ شہباز کی وزارت اعلی کو سپریم کورٹ کی جانب سے عبوری بنانے کے بعد کی گئی ہے ۔