پنجاب کابینہ کا حلف، سپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویزالٰہی کا ردعمل

لاہور:پنجاب کابینہ کا حلف، سپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویزالٰہی کا ردعمل  پرویز الہی نے کہا کہ جہازی سائز کی کابینہ سپریم کورٹ کے فیصلے کی کھلم کھلا خلاف ورزی ہے،بولےٹرسٹی وزیراعلیٰ نے اقتدار بچانے کیلئے پنجاب حکومت کے خزانے کا منہ کھول دیا نئی کابینہ پر تنقید کرتے ہوئے بولے کہ ہر تین میں سے ایک شخص کو وزیر بنا دیا گیا ہےآج کابینہ کا حلف کسی مذاق سے کم نہیں،تریسٹھ وزراء یا وزیر کے برابر مراعات دے کر ٹرسٹی وزیراعلیٰ سپریم کورٹ کے حکم کا مذاق اڑا رہے ہیں پنجاب کابینہ کی حلف برداری اور کابینہ کا یہ سائز بھی ان حکمرانوں کو نہیں بچا سکتا۔انہوں نے مزید کہا غیر آئینی اقدامات کے مرتکب ہونے والے ان حکمرانوں پر توہین عدالت بھی لگنی چاہئے۔

ای پیپر دی نیشن