لاہور(نامہ نگار)پولیس لائنز قلعہ گجر سنگھ میں سی ٹی او لاہورمستنصر فیروز کی صدارت مےں ٹریفک افسران کا اجلاس منعقد ہوا۔جس مےں ایس پی صدر، ایس پی سٹی، تمام سرکل افسران نے شرکت کی۔سی ٹی او لاہور نے بغیر لائسنس اور ہیلمٹ قوانین کے حوالے افسران کو واضح پیغام دیا کہ ٹریفک قوانین خصوصاً بغیر لائسنس اور ہیلمٹ کی خلاف ورزی پر زیرو ٹالرنس اپنائی جائے،ہیلمٹ کی خلاف ورزی ہونے پر متعلقہ بیٹ آفیسر، سیکٹر انچارج اور سرکل آفیسرکےخلاف کارروائی ہوگی۔ پولیس ملازم، سرکاری و نیم سرکاری اداروں سمیت کوئی بھی اہلکار پابندی سے مستثنیٰ ہیں۔کسی بھی مین شاہراہ پر بغیر ہیلمٹ موٹرسائیکلسٹ نظر نہ آئے۔سی ٹی او مستنصر فیروز نے کہا کہ بغیر لائسنس کوئی بھی شہری، موٹرسائیکل، گاڑی چلا نہ پائے۔ لین لائن، سٹاپ لائن، ون وے، کی خلاف ورزی پر بھی بڑے کریک ڈاو¿ن کا حکم دےد یاکوئی بھی موٹرسائیکل، گاڑی سٹاپ لائن سے آگے کھڑی نظر نہ آئے، وارننگ کے باوجود تجاوزات قائم کرنےوالوں کےخلاف مقدمات درج کروائے جائیں۔رانگ پارکنگ اور غیر قانونی پارکنگ سٹینڈز برداشت نہیں۔ٹریفک قوانین کی خلاف ورزیوں پر متعلقہ انچارج اور ڈی ایس پی جوابدہ ہوگا۔سٹی ٹریفک پولےس نے مہم کے دوران بغیر ہیلمٹ 2 لاکھ 98 ہزار موٹرسائیکل سواروںکےخلاف کارروائی کی ہے ۔گذشتہ روز 17 ہزار 911 موٹرسائیکلوں کےخلاف کارروائی کی گئی جبکہ 18 روز میں 2 لاکھ 98 ہزار 444 بغیر ہیلمٹ موٹرسائیکلسٹ کےخلاف کارروائی کر کے 76 ہزار 765 موٹرسائیکلوں کو مختلف سیکٹرز میں بند کروایا گیا۔اےک لاکھ 21 ہزار 774 موٹرسائیکلوں کے کاغذات قبضہ میں لئے گئے۔
کسی بھی مین شاہراہ پر بغیر ہیلمٹ موٹرسائیکلسٹ نظر نہ آئے:سی ٹی او
Jul 24, 2023