لاہور(نامہ نگار) لاہور سمےت صوبہ بھر مےں گزشتہ روز گرجا گھروں کی سکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے تھے ۔لاہور شہر مےں تمام ایس پیزاور ڈی ایس پیز گرجا گھروں کی سکیورٹی کو خود چیک کر تے رہے ،شہر کے داخلی وخارجی راستوں پرسکیورٹی ہائی الرٹ رہی، ڈولفن سکواڈ اور پولیس ریسپانس یونٹ کے اہلکارگرجا گھروں کے گرد ونواح میں پٹرولنگ کرتے رہے جبکہ جرائم پیشہ عناصر کی سرکوبی کیلئے سرچ آپریشن بھی کیا گیا۔ گرجاگھروں کو اے پلس ، اے ، بی اور سی کیٹگریز میں تقسیم کرکے سکیورٹی اقدامات کئے گئے ۔ اے پلس اور اے کیٹگری کے گرجا گھروں کی چھتوں پر سنائپرز تعینات کئے گئے جبکہ تمام کیٹگریز کے گرجا گھروں میں داخلے کیلئے جامع تلاشی ،واک تھرو گیٹ اور میٹل ڈےٹکٹر سے چیکنگ کی گئی۔