آئی ایم ایف شرائط اتحادی حکومت کیلئے کڑوی گولی ثابت ہو رہی ہیں:فاروق سعید 

Jul 24, 2023


لاہور(نامہ نگار) پیپلزپارٹی وسطی پنجاب قائم مقام صدر رانا فاروق سعید نے کہا ہے کہ آئی ایم ایف شرائط اتحادی حکومت کیلئے کڑوی گولی ثابت ہو رہی ہیں۔ بجلی کی قیمتوں میں ہوشربا اضافے کے بعد عوام کی نیند اڑ چکی ہے،عوام کے پاس کس منہ سے ووٹ لینے جائےں گے۔اپنے ایک بیان میں رانا فاروق سعید نے کہا کہ ریاست بچا کر سیاست کرنے والی جماعتیں متفقہ ایجنڈے پر مل بیٹھیں،پیپلز پارٹی تمام سٹیک ہولڈرز کے لیے لیول پلے فیلڈ چاہتی ہے۔ دوبئی ملاقاتوں کا پاکستان کی انتخابی سیاست پر گہرا اثر پڑے گا۔الیکشن کمشن کا پنجاب اور کے پی کے نگرانوں کو خط لمحہ فکریہ ہے۔بہتر ہو گا، نگراں نگرانی تک رہیںکسی کی اشتہاری مہم کا حصہ مت بنیں۔ ہمارے دوست عام انتخابات سے قبل کیمو فلاج انتخابی مہم چلانے سے باز رہیں،الیکشن کمشن کے بر وقت نوٹس کا خیر مقدم کرتے ہیں۔

مزیدخبریں