حافظ آباد(نمائندہ خصوصی +نمائندہ نوائے وقت)ڈپٹی کمشنر حافظ آباد عمر فاروق وڑائچ کی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر منور حسین اور دیگر افسران نے گندم غیر قانونی ذخیرہ اندوزوں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے 20ہزار6سو بوری گندم برآمد کر کے گودام سیل کر دئیے۔ اسسٹنٹ کمشنر حافظ آباد منور حسین نے ونیکے روڈ پر واقع ایک گودام پر چھاپہ مارا جہاں گندم کی غیر قانونی ذخیرہ اندوزی کی گئی تھی ۔اسسٹنٹ کمشنر نے گودام سے 10 ہزار بوریاں برآمد کر کے گودام سیل کر دیا۔علاوہ ازیں اسسٹنٹ کمشنر پنڈی بھٹیاں راشد اقبال نے بھی جلالپور بھٹیاں میں چھاپہ مار کر 10 ہزار بوری گندم برآمدے کر کے گودام سیل کر دیا۔دوسری جانب نائب تحصیلدار گلزار احمد نے سکھیکی کے علاقہ سے غیر قانونی طریقے سے گندم سمگل کرنے کی کوشش ناکام بناتے ہوئے دو ٹرک پکڑ لیے دونوں ٹرکوں پر 6سو بوری گندم لوڈ تھی ۔
حافظ آباد: غیر قانونی طور پر ذخیرہ کردہ گندم کی 20ہزار6سو بوریاں برآمد
Jul 24, 2023