بجلی کی قیمتوں میں اضافہ کسی آفت ، المیے سے کم نہیں:علامہ شبیر قادری 


لاہور (خصوصی نامہ نگار)مجاہد ملت مولانا عبدالستار خان نیازی ٹرسٹ کے مرکزی صدر جمعیت علماءپاکستان کے سینئر رہنما علامہ شبیر قادری نے کہا کہ مہنگائی اژدھا بن کر غریبوں کو کھا رہی ہے۔ بجلی کی قیمتوں میں حالیہ اضافہ کسی افت اور المیے سے کم نہیں۔ آئی ایم ایف کی پالیسیاں پاکستانی قوم کو ریلیف دینے کی بجائے تکا لیف دے رہی ہیں۔ آئندہ الیکشن میں حکمرانوں کو بجلی کی قیمتوں میں حالیہ اضافے کے نتائج بھگتنا ہوں گے۔ آئی ایم ایف کی پالیسیوں کی وجہ سے پاکستان پر معاشی غلامی مسلط کر دی گئی ہے اور پاکستان بحرانوں میں دھنستا جا رہا ہے۔ انہوں نے کہا اب وقت آگیا ہے۔ مہنگائی کے خاتمے کیلئے حکمرانوں اور اشرافیہ کو قربانیاں دینا ہوں گی۔ زبانی جمع خرچ کرنے اور ایک دوسرے کو طعنے دینے سے مہنگائی ختم نہیں ہوگی۔ انقلاب نظام مصطفی سے ہی قوم کو مشکلات سے نکالا جا سکتا ہے۔ غربت بے روزگاری مہنگائی جہالت اور لا قانونیت کا خاتمہ صرف اور صرف نظام مصطفی کے نفاذ میں مضمر ہے۔

ای پیپر دی نیشن