لاہور (خصوصی نامہ نگار)جمعیت اہلحدیث پاکستان کے صدر علامہ ہشام الٰہی ظہیر نے کہاہے کہ مقدس کتابوں، مقدس ہستیوں، اسلامی شعائر اللہ کی بے حرمتی کسی صورت قبول نہیں۔سویڈن میں دوبارہ قرآن مجید کی بے حرمتی کے واقعات افسوسناک امر ہے۔ آزادی اظہار کی آڑ میں مذہبی منافرت اور اشتعا ل انگیز کاروائیاں قابل مذمت ہیں۔ دینی جما عتیں ایک پریشر گروپ ہو تی ہیں انکی مذہبی افادیت سیاسی جما عتوں سے زیا دہ مضبوط، مستحکم ہو تی ہے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے گذشتہ روز جمعیت اہلحدیث پاکستان کے دفتر قرآن و سنہ اسلامک سینٹر یو ای ٹی سوسائٹی میں تحریک طلباءاہلحدیث سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اجلاس علامہ ہشام الٰہی ظہیر کی صدارت میں ہوا۔ جس میں اصیرم تبسم، نعیم الرحمن طالب، قا ری انس شفیق مدنی، حافظ عمیس احمد، حارث علی،حافظ ا±سامہ ڈار،حافظ طلحہ،عبد اللہ سلفی،حنظلہ ظفر جوئیہ، انفال صدیقی، فاروق احمد، سدیس احمد، ابو ہریرہ یزدانی، رانا سلمان حیدری کے علاوہ سینکڑوں طلباءنے شرکت کی۔ اجلاس کے مہمانان خصوصی مولانا قاری شفیق الرحمن ربانی،حافظ سہیل انجم تھے۔ علامہ ہشام الٰہی ظہیر کا کہنا تھا دینی مدارس اسلام کا قلعہ ہیں اور ان میں دین کی تعلیم حاصل کرنے والے طلباءقومی اثاثہ ہیں۔
مقدس کتابوں، ہستیوں، اسلامی شعائر اللہ کی بےحرمتی قبول نہیں:ہشام الٰہی
Jul 24, 2023