لاہور (خصوصی نامہ نگار) پاکستان سنی تحریک وسطی پنجاب کے جنرل سیکرٹری سردار محمد طاہر ڈوگر نے کہا ہے کہ محرم الحرام میں قیام امن اور شہروں میں بین المسالک ہم آہنگی کیلئے پنجاب حکومت و پولیس انتظامیہ سے مکمل تعا ون کریں گے۔ پاکستان سنی تحریک علماءو بورڈ کے اراکین محراب و منبر سے” پیغام امن“ کو عام کریں۔ حکومت محرم الحرام میں ہونے والی مجالس، جلسے جلوسوں کو قانون کے مطابق ٹائم اور روٹس کا پابند کرے۔ مسائل کے حل کیلئے انصاف اور قانون کی عمل داری نظر آنی چاہیے۔ مذہبی مسائل کا حل اور دشمن قوتوں کا مقابلہ کرنامذہبی و سیاسی جماعتوں کی اہم ذمہ داری ہے۔ ملکی معاشی ترقی کیلئے ملکی امن و امان کاقیام نہایت ضروری ہے۔