سیرابی کیفیت نے پوری قوم کو اپنے شکنجے میں جکڑرکھا ہے:امیر العظیم 


لاہور (خصوصی نامہ نگار)جماعت اسلامی پاکستان کے سیکرٹری جنرل امیر العظیم نے کہا کہ سیرابی کیفیت نے پوری قوم کو اپنے شکنجے میں جکڑرکھا ہے۔ملک میں کبھی روٹی،کپڑا مکان،کے نعرے پر اقتدار حاصل کیا جاتا ہے لیکن عوام فاقوں پر مجبور، کبھی قرض اتاروملک سنوارو کے نام پر اقتدار حاسل کیا جاتا ہے اور اقتدار کے بعد معلوم ہوتا ہے کہ ملکی قرضے ختم نہیں ہوئے بلکہ قرضے 3 گنابڑھ گئے ہیں پھر ریاست مدینہ تبدیلی کے نام پر اقتدار حاصل کیا جاتا ہے تو معلوم ہوتا ہے۔ عوام کی معاشی، سماجی، اخلاقی معیار کی بلندی میں کوئی تبدیلی نہیں آئی بلکہ حکمران طبقے کے وارے نیارے ہو جاتے ہیں۔ جماعت اسلامی کی امانت دار،دیانت دار قیادت کی ہر سطح پر قوم تحسین کرتی ہے اب وقت آگیا ہے کہ ان ظالم،کرپٹ قیادتوں کے خلاف جہاد کرتے ہوئے قوم جماعت اسلامی کا ساتھ دے تا کہ ملک میں امن،ترقی،خوشحالی آسکے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے عید ملن پارٹی اور ناشتہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہا مسلم لیگ،پیپلز پارٹی،پی ٹی آئی کے دور اقتدار میں پاکستان کے عوام مہنگائی،بے روز گاری،بد امنی میں پس کر رہ گئے ہیں۔آج بجلی آتی نہیں لیکن بجلی کے روزانہ بڑھتے بل دیکھ کر عوام کے ہوش اڑ جاتے ہیں۔

ای پیپر دی نیشن