عدل و انصاف کے بغیر کوئی معاشرہ نہ ترقی ،نہ باقی رہ سکتا ہے:حافظ محمد ادریس 


لاہور (خصوصی نامہ نگار)جماعت اسلامی کے مرکزی رہنما حافظ محمد ادریس نے منصورہ میں تربیت گاہ کے شرکا سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ عدل و انصاف کے بغیر کوئی معاشرہ نہ ترقی کر سکتا ہے نہ باقی رہ سکتا ہے۔ اسلام نے عالم انسانیت کو بہترین نظام زندگی عطا فرمایا تھا۔ اس میں ہر شخص کیلئے انصاف کی ضمانت تھی۔ کوئی بڑا ہو یا چھوٹا،مسلم ہو یا غیر مسلم سبھی کے بنیادی حقوق یکساں اور برابر تھے۔ حکمرانوں اور عوام کے درمیان پردے اور آئینی رکاوٹیں نہیں تھیں۔عام آدمی حاکم وقت کا محاسبہ کر سکتا تھا۔حصول انصاف کیلئے حق پر ہونا لازمی تھا،کسی سونے چاندی کی چابی کی ہر گز ضرورت نہیں تھی۔

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...