گوجرانوالہ:ایمن آباد میں نجی گودام سے چینی کے 11سو تھیلے برآمد


گوجرانوالہ(نمائندہ خصوصی )ڈپٹی کمشنر فیاض احمد موہل کی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر صدر میاں توصیف حسن نے ایمن آباد کے علاقہ میں چھاپہ مار کارروائی کی،اس موقع پر انہوں نے نجی گودام سے 11سو تھیلے چینی برآمد کی جو کہ غیر قانونی طور پر ذخیرہ کی گئی تھی اور ریکارڈ بھی موجود نہ تھاجس پر کارروائی کرتے ہوئے اسسٹنٹ کمشنر صدر نے موقع پر گودام کو سیل کر دیا،اسسٹنٹ کمشنر سٹی وقاص سکندر نے بھی ذخیرہ اندوزوں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے درجنوں گوداموں پر چھاپہ مار کارروائیاں کیں اور ذخیرہ اندوزی پر ایک گودام کو سیل کیا،اسی طرح اسسٹنٹ کمشنر نوشہرہ ورکاں نے بھی تحصیل کے مختلف علاقوں میں چھاپہ مار کارروائیاں کیں،ڈپٹی کمشنر فیاض احمد موہل نے کہا کہ کسی کو عوام کے استحصال کی ہر گز اجازت نہیں دیں گے، ذخیرہ شدہ ضروریات زندگی کو قانون کے مطابق ضبط کر لیاجائے۔ ضلع بھر کے تمام پرائس کنٹرول مجسٹریٹس اسی محنت اور لگن سے ذخیرہ اندوزی کے خلاف کریک ڈا¶ن جاری رکھیں، اشیاءخورونوش کی سرکاری مقررہ نرخوں پر دستیابی یقینی بنائیں۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...