گوجرانوالہ(نمائندہ خصوصی )الہامی و غیر الہامی مذاہب امن کی تعلیمات کا درس دیتے ہیں،اقوام متحدہ مذہبی جنونیت اور شدت پسندی کو روکنے میں اپناموثرکرداراداکرے،سویڈن میں قرآن پاک کی بے حرمتی کی تمام مذاہب کے پیروکار پرزورمذمت کرتے ہیں،ان خےالات کا اظہار انٹر فیتھ سکالر و ممبر ضلعی امن کمیٹی شہزادلارنس کی زیر صدارت"بین المذاہب کانفرنس برائے احترام مذاہب و امن"مےں سکھ کمیونٹی کے سردارجسکرن سنگھ سدھو،ہندو برادری کے پنڈت منہورلال،پاسٹر الائنس گوجرانوالہ کے چیئر مین پادری اسلم گل،پادری مشتاق،پادری سمسن بوٹا، پاکستان مسیحی اتحاد کے چیئر مین عمانوایل اطہر جولیس و دیگر نے کےا،مذہبی رہنماو¿ں نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ایک دوسرے کے احترام ، برداشت اور قبولیت کو اپناتے ہوئے دنیا میں امن قائم ہو سکتاہے، سوئیڈن حکومت کا ایک شخص کے ذاتی حقوق کیلئے اربوں انسانوں کے مذہبی حقوق کی پامالی کا فیصلہ غیر دانشمندانہ ہے ،ایسے فیصلے بین المذاہب ہم آہنگی کی کاوشوں میں رکاوٹ ہیں،مقررین نے کہا کہ پاکستان میں بسنے والی اقلیتیں اس سانحہ پر رنجیدہ ہیں اور اس گھڑی میں اپنے مسلم بھائیوں کے ساتھ کھڑی ہیں ۔
تمام مذاہب امن کا درس دیتے ہیں:سردار جسکرن سنگھ
Jul 24, 2023