موٹر وے لنک روڈ 60لاکھ آبادی کےلئے تحفے سے کم نہےں:احمد لون

Jul 24, 2023

گوجرانوالہ(نمائندہ خصوصی) چےئرمےن گوجرانوالہ بزنس سنٹر احمد اکرام لون نے کہا ہے کہ 11ارب کی لاگت سے بنائی جانےوالی گوجرانوالہ تا لاہور سےالکوٹ موٹر وے لنک روڈ صنعتکاروں اور 60لاکھ آبادی کےلئے کسی تحفے سے کم نہےں ہے، منصوبے کی تعمےر سے صنعتکاروں سمےت شہرےوں کو جدےد سفری سہولت مےسر آنے سے جی ٹی روڈ پر موجود ہ ٹرےفک کے رش مےں نماےاں کمی بھی ہوگی اور بزنس کمےونٹی کو بے حد فائدہ ہو گا، دو روےہ کارپٹڈ موٹروے لنک روڈ منصوبے کو 90روز کی رےکارڈمدت مےں مکمل ہونے کے بعد کھول دےا جائے اےک بہت بڑا کارنامہ ہے ،موٹر وے لنک کی تعمےر سے صنعتکاروں کا دےرےنہ مسئلہ حل ہوجائے گا جو اےک خوش آئند بات ہے ان کا مزےد کہنا تھاکہ بزنس کمےونٹی کی کاوشوں کےساتھ کمشنر نوےد حےدر شےرازی ،ڈپٹی کمشنر فےاض احمد موہل سمےت ضلعی انتظامےہ کے افسران منصوبے کی مکمل نگرانی کر رہے ہےں ۔ 

مزیدخبریں