گوجرانوالہ(نمائندہ خصوصی)جماعت اسلامی پی پی63کا میگا سنٹر نادراجی ٹی روڈ سمیت شہر بھر کے پارکنگ سٹینڈزپر اوور چار جنگ اورشہریوں کے ساتھ غنڈہ گردی کےخلاف احتجاجی ریلی نکالی گئی جس کی قیادت امیرجماعت اسلامی پی پی63 فرقان عزیزبٹ نے کی ، شہریوں کی کثیر تعداد نے ریلی میں شرکت کرتے ہوئے نادرا اور ضلعی انتظامیہ کے خلاف شدید نعرے بازی کی ،کتبے اٹھائے احتجاجی ریلی کا آغازنادراا آفس جی ٹی روڈ سے کیا گیا، ظفر اقبال بٹ،میاں اعجازاحمد انصاری، منصور سہیل،مرسلین بٹ،حزیفہ بٹ،نعمان منیر، ابوبکرشیخ ، رانا عمران مستقیم ودیگر ریلی میں شریک ہوئے،اس موقع پرفرقان عزیزبٹ نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کمشنر،ڈپٹی کمشنرجگامافیا سے عوام کی جان چھڑوائیں،انتظامیہ کو3دن کا الٹی میٹم دیتے ہیں،پارکنگ سٹینڈز پر اوور چارجنگ جگا مافیا کا خاتمہ کیا جائے،اگر ایسا نہ کیا گا تو ہم کمشنر اور ڈی سی آفس کے باہر احتجاجی کیمپ لگائیں گے۔