نبی کریم کی آمد سے ظلمت کے اندھیرے چھٹ گئے:حامد سعید کاظمی 

Jul 24, 2023

گوجرانوالہ(نمائندہ خصوصی )سالانہ عرس مبارک علامہ الحاج مفتی بشیر حسین چشتی قادری کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سابق وفاقی وزیر و مرکزی ناظم اعلیٰ تنظیم السعید پاکستان صاحبزادہ علامہ سید حامد سعید کاظمی نے کہا ہے کہ حضورکی آمد سے ظلم کے اندھیرے اجالوں میں بدل گئے۔ رحمتہ للعالمین کی تشریف آوری سے ظلم و بربریت کاخاتمہ اور سکون واطمینان اور بھائی چارے کی فضاءکو فروغ نصیب ہوا، اشاعت اسلام میں اولیاءکرام کا کردار انتہائی اہم ہے۔ عرس کی تقریبات کی صدارت خواجہ نوید حسین اﷲ ہو والے نے کی جبکہ تلاوت قرآن پاک و ثناءخوانی کا شرف قاری خادم بلال مجددی نے حاصل کیا۔اللہ تعالی کے برگزیدہ بندوں نے اپنے حسن سلوک، خدمت اور فروغ علم کے ذریعے دین پھیلایا۔ اللہ تبارک و تعالی کی مدد ان کے شامل حال رہی۔ آج بھی اولیاءکرام کے آستانے سرچشمہ فیض ہیں۔ اللہ تعالیٰ کے نیک بندوں نے سادہ زندگی گزاری اور انسانیت کی فلاح کیلئے کام کیا۔ عرس مبارک کی تقریب سے قاری محمد کاشفی مجددی، شکیل احمدخاں قادری ساہیوال، شاہد حسین قادری، حافظ محمد عثمان قادری، محمد طارق مدنی صاحبزادہ عمیر محمود فاروقی و دیگر نے بھی خطاب کیا۔ 

مزیدخبریں