پتوکی(نمائندہ نوائے وقت)پتوکی صدر ضلع بناﺅ تحریک سید سبط حسن نقوی کا گزشتہ روز صحافیوں کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ پتوکی کی عوامی کاوش ہے کہ پتوکی کو فی الفور ضلع کا درجہ دیا جائے اور جو سیاستدان اسی منشور کو لیکر عوام میں آئے گا عوام اسی کو اپنے قیمتی ووٹ کا حقدار سمجھے گی اور جو سیاستدان پتوکی کے علاوہ کسی اور علاقہ کو ضلع بنوانے کی پیشکش کریگا عوام اسی بری طرح مسترد کریگی۔