شیخوپورہ(نمائندہ خصوصی)سابق چیئرمین بلدیہ میاں محمد شفیق اشرفی سے مرکزی انجمن تاجران شیخوپورہ کے سینئر نائب صدر ملک حامد محمود اور میڈیا کوآرڈی نیٹرعامرخان نے ملاقات کی اس دوران سٹی شیخوپورہ کی سیاسی صورتحال ،تاجروں کے مسائل اورملک میں جاری بحرانوں کے حل پر تفصیلی گفتگو کی گئی اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے میاں محمدشفیق اشرفی نے کہاکہ موجودہ حکومت عوامی مسائل کے حل کو یقینی بنانے میںمکمل طور پر ناکام ہوگئی ہے۔
شفیق اشرفی سے حامد محمود ،عامرخان کی ملاقات،مختلف امورپر گفتگو
Jul 24, 2023