جھبراں ( نمائندہ نوائے وقت)پاکستان مسلم لیگ (ن) کے ضلعی رہنما و سابق یو سی چیئرمین ملک عمران رحمت ڈوگر نے کہا ہے کہ دس سال سے خیبر پختون خواہ میں حکومت کرنے والی پی ٹی آئی اس صوبہ سمیت ملکی سیاست سے آﺅٹ ہوچکی ہے۔ عمران خان کی انتشار کی سیاست کا پول کھل چکا ہے ، پی ٹی آئی رہنما پارٹی کے دوبارہ برسر اقتدار آنے اور عمران خان کے وزیراعظم بننے کا خواب دیکھنا چھوڑ دیں۔